امریکہ میں ریلوے سٹیشن پر فائرنگ، 16 افراد زخمی، دھماکہ خیز آلات برآمد

12  اپریل‬‮  2022

امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں زیرزمین  میٹرو ٹرین اسٹیشن میں فائرنگ کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارےکی رپورٹ  کے مطابق نارنجی تعمیراتی بنیان پہنے اور منہ پر گیس ماسک لگائے ایک مسلح شخص نے پہلے ریلوے اسٹیشن میں ایک ڈبہ پھینکا جس سے بہت زیادہ دھواں نکلنے کے باعث بھگدڑ مچ گئی۔اسی دوران اس شخص نے  ریلوے سٹیشن پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں 16 افراد زخمی ہوگئے۔  فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر نیویارک پولیس نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کرلیا۔

رپورٹس کے مطابق زخمیوں میں سے 10 افراد کو گولی لگی، جن کا علاج کیا جا رہا ہے، جبکہ دیگر کو سانس لیتے وقت دھوئیں کی وجہ سے  گھبراہٹ کے ساتھ ساتھ چوٹیں بھی لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو ریلوے اسٹیشن سے دھماکہ خیز آلات بھی ملے ہیں جو پھٹنے سے بچ گئے تھے، پولیس کا کہنا ہے کہ  اگر یہ مواد پھٹ جاتا تو بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوتا ۔

نیویارک پولیس نے بتایا کہ تمام  زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے، شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر  نیویارک سٹی سب وے اسٹیشن  کو خالی کرا لیا گیا ہے اور حملہ آور کے حوالے سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved