جسمانی صحت کی طرح دماغی صحت کا خیال رکھنا بھی نہایت ضروری ہے۔ اس کے لئے جہاں متوازن غذا اور جسمانی سرگرمیاں اہمیت رکھتی ہیں وہی کچھ غذائیں اس پر منفی ثرات مرتب کرتی ہیں اور ان کا مسلسل استعمال دماغی صحت کے انحطاط کے ساتھ یاداشت کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے۔ یہاں ایسی چند غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو آپ کے لئے نقصان کا باعث بنتی ہیں۔
فاسٹ فوڈز
آج کل فاسٹ فوڈز کا رجحان عام ہے لوگوں کی بڑی تعداد اسے بہت شوق سے اپنی غذا میں شامل رکھتی خاص کر ملازمت پیشہ افراد اس کے بے دریغ استعمال کرتے ہیں۔ واضح رہے کہ فاسٹ فوڈز جن میں پیزا اور برگر قابل ذکر ہیں یہ ایسے اجزاء کا پاور ہاؤس ہیں جو دماغ کے لئے بے حد نقصان کا باعث بنتے ہیں ان میں سیچوریٹڈ فیٹ، ٹرانس فیٹ، چینی اور نمک کی کثیر مقدارموجود ہوتی ہے۔ ایسے افراد جو اسے بہت زیادہ غذا میں شامل رکھتے ہیں ان میں ڈپریشن کا خطرہ 40 فیصد زیادہ پایا جاتا ہے بہ نسبت ان لوگوں جو ان کا استعمال نہیں کرتے۔
چینی
چینی کا زیادہ استعمال جہاں ذیابیطس اورموٹاپے کا خطرہ بڑھاتا ہے وہی یہ دماغی صلاحیتوں کو بھی بری طرح متاثر کرتا ہے۔ چینی کی ایک قسم فرکٹوز ہے جو کہ فاسٹ فوڈزاور دیگر مشروبات میں کثرت سے استعمال کی جاتی ہے، اس کی زائد مقدار وقت کے ساتھ جسم میں انسولین کے خلاف مزاحمت کاباعث بن سکتی ہے جو مستقبل میں ٹائپ ٹوذیابیطس کا خطرہ کئی گنا بڑھا سکتی ہے یہ خون میں ٹرائی گلیسرائیڈ کی سطح کو متاثر کرتی ہے جو ایل ڈی ایل یعنی برے کولیسٹرول میں اضافہ کا سبب بنتی ہے۔
پروسیس فوڈ
بازارمیں عام دستاب پروسیس فوڈ یعنی تیار کھانوں کی ایک طویل فہرست ہے ان میں کچھ کھانے ایسے ہیں جن میں چینی، نمک اور چکنائی کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے ایک تحقیق کے مطابق ان کھانوں میں نمک کے زائد استعمال کیاجاتا ہے جو دماغی دھند کا باعث بنتا ہے اور ساتھ ہی بلڈ پریشراور امراض قلب کے خدشہ بھی بڑھا دیتا ہے۔
فیٹ یا چکنائیاں
ایسی چکنائیاں جو کمرے کے درجہ حرارت میں جمی رہیں سیچوریٹڈ فیٹ کہلاتی ہیں انہی میں ٹرانس فیٹ بھی شامل ہیں یہ جانوروں کے گوشت، ایسی مرغی جو جلد کے ساتھ ہو، مکھن، مارجرین اور مکمل چکنائی والادودھ میں چکنائی غیر حل پزیر چکنائی کہلاتی ہیں، اس کا باقاعدگی سے استعمال وقت کے ساتھ یاداشت اور سیکھنے کے عمل میں رکاوٹ کا سبب بنتا ہے۔