پُرانی ایپلیکیشنز کے لیے گوگل کا بڑا اعلان

13  اپریل‬‮  2022

گوگل نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے پلے اسٹور پر پُرانی ایپلیکیشنز کو محدود کرنے جا رہا ہے۔

نومبر کے شروع سے اس پلیٹ فارم پر موجود تمام اپیلی کیشنز کو دو سال کا اے پی آئی لیول برقرار رکھنا ہوگا۔گوگل کے مطابق ہر نیا اینڈرائیڈ ورژن تبدیلیاں متعارف کراتا ہے جو سیکیورٹی اور کارکردگی کو بہتر کرتا ہے، جس کے ساتھ وہ کُلی اعتبار سے اینڈرائیڈ کے تجربے کو بہتر کرتا ہے۔

گُوگل کا مزید کہنا تھا کہ ہر ایپ کا مینیفیسٹ فائل میں ایک ٹارگٹ اس ڈی کے ورژن (جو ٹارکٹ اے پی آئی لیول کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) ہوتا ہے جو بتاتا ہے کہ آپ کی ویپ مختلف اینڈرائیڈ ورژنز پر کس طرح چلتی ہے۔

اگر ایپلیکیشنز اس لیول پر پورا نہیں اترتیں تو گوگل ان پر پابندیاں لگانا شروع کر دے گا کہ کس طرح لوگ ان ایپس کو اپنے فونز اور ٹیبلیٹس میں ڈھونڈتے اور انسٹال کرتے ہیں۔کئی ایپس اس معیار پر پہلے ہی پورا اتر رہی ہیں اور گُوگل کا کہنا ہے کہ کمپنی دیگر ایپس کو مطلع کر رہی ہے تاکہ وہ اس لیول کو برقرار رکھ سکیں۔مستبقل میں جیسے نئے اینڈرائیڈ ورژنز لانچ کیے جائیں گے، ضروریات اُسی حساب سے روپ دھار لیں گی۔وہ صارف جو پُرانی ایپس انسٹال کیے ہوئے ہیں وہ گوگل پلے سے ان کو ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہوں گے اور پُرانے فون کے حاملیں پُرانی ایپس کو چلا سکیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved