پی ٹی آئی کے مینار پاکستان پر جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی

13  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں ہونے والے جلسے کی تاریخ تبدیل کر دی ہے۔

مینارِ پاکستان پر ہونے والا جلسہ اب 23 اپریل کے بجائے 24 اپریل کو ہوگا۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نےسوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ 23 اپریل کوحضرت علیؓ کے یوم شہادت کے باعث مینارِ پاکستان پر ہونے والے عمران خان کے جلسے کی تاریخ کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔

فرخ حبیب نے جلسے کی تبدیل شدہ تاریخ بتاتے ہوئے لکھا کہ اب یہ جلسہ 24 اپریل بروز اتوار کو ہو گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved