متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت کے شہباز شریف کو اہم پیغام

13  اپریل‬‮  2022

متحدہ عرب امارات کی اعلی قیادت کی جانب سے وزیر اعظم شہباز شریف کو تہنیتی پیغامات بھیجے گئے ہیں۔

اماراتی سفارت خانہ کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان نے محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔

اماراتی سفارت خانہ ابوظبی کے ولی عہد اور اماراتی مسلح افواج کے نائب سپہ سالار شیخ محمد بن زايد آل نہيان نے بھی محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر و وزير اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مكتوم نے بھی محمد شہباز شریف کو وزیر اعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے پیغام بھیجا ہے۔

واضح رہے کہ روس، چین، بھارت اور امریکہ نے بھی شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved