بیوروکریسی میں تقرروتبادلے، وزیراعظم آفس کی نئی ٹیم کی تشکیل

13  اپریل‬‮  2022

بیوروکریسی میں تقرروتبادلے شروع  کردیے گئے ہیں، وزیراعظم آفس کی نئی ٹیم کی تشکیل دی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت میں تعینات 20 گریڈ کے ڈی آئی جی ہمایوں بشیر تارڑ کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات ایف آئی اے کے سپرد کردی گئی ہیں جب کہ پنجاب حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے چوہدری محمد علی رندھاوا کا تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد کی گئی  ہیں۔

اس  کے علاوہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات گریڈ 19 کے سُمیر احمد سید کا بھی تبادلہ کرکے ان کی خدمات وزیراعظم آفس کے سپرد  کی گئی ہیں۔سیکشن افسر وفاقی تعلیم ڈویژن وسیم احمد کا تبادلہ کرکے انہیں وزیراعظم آفس میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کی گیا ہے۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرروتبادلوں کے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved