عمران خان نے شہباز گل کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں

13  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے شہباز گل کو اہم ذمہ داریاں سونپتے ہوئے بڑا عہدہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر شہباز گل عمران خان کے چیف آف اسٹاف مقرر کردیئے گئے ہیں۔اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔

دوسری جانب شہباز گل کی بطور “چیف آف اسٹاف تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد شہباز گل چیئرمین سیکرٹیرٹ بنی گالہ سے اہم ذمہ داریاں سر انجام دیں گے۔

اس سے قبل پارٹی کے مرحوم رہنماء نعیم الحق یہ ذمہ داری سر انجام دے چکے ہیں تاہم نعیم الحق کے بعد یہ عہدہ کسی کو نہیں دیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ڈاکٹر شہباز گل، سابق وزیراعظم عمران خان کے لئے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات اپنی خدمات پیش کرچکے ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved