عبدالعلیم خان نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے متعلق کہا ہے کہ ان کو اب اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں علیم خان نے پرویز الہیٰ کے نام اہم پیغام جاری کیا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پرویز الٰہی کو معلوم ہو چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ صاحب کو چاہیے کہ اپنی شکست تسلیم کر لیں۔علیم خان نے پرویز الٰہی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ الیکشن کے میدان میں آئیں تو انہیں ایسی حرکتیں کرنے کی کوئی ضرورت پیش نہیں آئیگی۔
پرویز الہیٰ صاحب کو اپنی ہار نظر آر ہی ہے۔اُن کو پتہ چل چکا ہے کہ شکست اُن کا مقدر بن چکی ہےتو وہ بھونڈی حرکتوں پر آگئے ہیں۔ حمزہ کے ساتھ میرا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کارشتہ ہے۔ وہ میرے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں۔ایسی کوئی بات نہیں ہوئی اور نہ ہوگی۔ 1/2
— Abdul Aleem Khan (@abdul_aleemkhan) April 13, 2022
اس حوالے سے ان کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ایسی بھونڈی حرکتوں سے پرویز الٰہی کو کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ ہم سب متحدہیں،پراپیگنڈہ مہم کے پیچھے کار فرما عناصر ناکام رہیں گے جس کے لئے عبدالعلیم خان غیر مشروط طور پر اپوزیشن کا ساتھ دے رہے ہیں۔دوسری جانب علیم خان نے بتایا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ ان کا بہت ہی اچھا محبت اور عزت کا رشتہ ہے اور وہ ان کے چھوٹے بھائیوں کی طرح ہیں اور انہیں ہی وزیر اعلیٰ بنائیں گے۔