وزیراعظم شہباز شریف کا شاہد آفریدی کیلئے پیغام

13  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف نے شاہد آفریدی کی مبارکباد پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ انشاءاللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر سابق کپتان شاہد آفریدی کے ٹوئٹ پر جواب میں لکھاکہ ’آپ کے مبارکباد کے پیغام کا شکریہ، انشاءاللہ پاکستان چیلنجز سے نکلے گا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ میرا فوری کام مہنگائی کے مارے عوام کو معاشی ریلیف فراہم کرنا ہے۔یاد رہے کہ شاہد آفریدی کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ شہباز شریف صاحب کو پاکستان کا 23واں وزیر اعظم منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اُمید کرتا ہوں کہ وہ اپنی بہترین انتظامی صلاحیتوں کو بروکار لاتے ہوئے پاکستان کو موجودہ معاشی اور سیاسی بحرانوں سے نکالنے میں کامیاب ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved