اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری

13  اپریل‬‮  2022

اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخاب کیلئے کاغذات نامزدگی 15 اپریل کو جمع اور جانچ پڑتال ہوگی۔اسپیکر قومی اسمبلی کا انتخاب 16 اپریل شام چار بجے ہوگا جبکہ انتخاب خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے استعفیٰ دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کروا سکتے۔وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسپیکر اسد قیصر وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک جبکہ ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے ہمراہ پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تھے۔بعد ازاں اسپیکر نے مزید ذمہ داریاں اٹھانے سے معذرت کرتے ہوئے اپنے استعفے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved