وزیر اعظم کا دورہ کراچی ،صوبوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

13  اپریل‬‮  2022

نومنتخب وزیر اعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ سند مراد علی شاہ کو صوبوں کے مسائل و تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بطور وزیر اعظم شہباز شریف کا یہ پہلا دورہ کراچی ہے، اس موقع وزیر اعظم کے ہمراہ شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب اور احسن اقبال سمیت مسلم لیگ (ن) کے دیگر اراکین پارلیمنٹ بھی موجود ہیں۔
کراچی پہنچنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیپلز پارٹی کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ وزیر اعظم کا استقبال کیا، اس موقع پر ایم کیو ایم کنوینر خالد مقبول صدیقی بھی موجود تھے جبکہ کراچی سے تعلق رکھنے مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسمٰعیل سمیت دیگر نے وزیر اعظم کو خوش آمدید کہا۔
وزیر اعظم نے ایک روزہ دورہ کراچی پر اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کے ہمراہ مزار قائد پر بھی حاضری دی، جہاں انہوں بانی پاکستان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی، بعد ازاں مہمانوں کی کتاب میں اپنے خیالات بھی درج کیے۔
وزیراعظم کا ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے لیے بہادر آباد کا بھی دورہ متوقع ہے۔
وزیراعلیٰ ہاؤس میں سندھ کے ترقیاتی پروگراموں سمیت وفاق اور سندھ کے مسائل سے متعلق اجلاس ہوا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہباز شریف کوسندھ حکومت کے میگا پروجیکٹس سے متعلق آگاہ کیا اور سابق وفاقی حکومت کی سندھ کیلئے مختص رقم میں کی گئی کٹوتیوں سے متعلق بھی بتایا۔
وزیر اعظم نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ معاشی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں، وفاقی حکومت صوبوں کے تحفظات دور کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved