عمران خان کے وزارت عظمیٰ سے ہٹتے ہی امریکہ اور بھارت کا مشترکہ طور پر پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ

13  اپریل‬‮  2022

امریکہ اور بھارت نے پاکستان پرزور دیا ہے کہ دہشت گردی کیخلاف ٹھوس کارروائی کرے اور اپنی سرزمین کو کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے دے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں بھارت اور امریکہ کے درمیان جاری ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ کے اختتام پر جاری مشترکہ بیان میں پاکستان پر دہشت گردی کے خلاف ٹھوس، فوری اور پائیدار کارروائی کرنے کیلئے زور دیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستانی حکام اس بات کو بھی یقینی بنائیں کہ ان کے زیر انتظام کوئی بھی علاقہ دہشت گرد حملوں کیلئے استعمال نہ ہو۔ بیان میں ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ٹو پلس ٹو ڈائیلاگ میں بھارت اپنے 4 اتحادیوں امریکہ، روس، آسٹریلیا اور جاپان کے ساتھ اسٹریٹجک مذاکرات کرتا ہے، بھارت کے وزیر خارجہ اور وزیر دفاع ان مذاکرات میں شریک ہوتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved