الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلےکا شیڈول جاری کردیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ 26 جون 2022ء کو ہوگا۔
الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں سکھر، لاڑکانہ، شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص ڈویژنز کےکل 14 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 10 مئی سے 13 مئی تک جمع کرائے جاسکیں گے، پبلک نوٹس 28 اپریل کو ریٹرننگ افسران جاری کریں گے۔
#ECP #electioncommissionofpakistan pic.twitter.com/elHZMx6zR8
— Election Commission of Pakistan (OFFICIAL) (@ECP_Pakistan) April 13, 2022