قتل کی دھمکیوں کے باوجود عمران خان کا بڑا فیصلہ

13  اپریل‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے تمام دھمکیوں اور خطرات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آج پشاور جلسے میں خطاب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پشاور کے علاقے رنگ روڈ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، رات 9 بجے کے بعد عمران خان جلسہ گاہ پہنچیں گے۔ جلسے میں عمران خان کا خطاب نمازعشاء و تراویح کے بعد ہو گا۔

پاکستان تحریک انصاف تمام خطرات کی پرواہ نہ کرتے ہوئے آج پشاور جلسے میں جائیں گے، اور تحریک عدم اعتماد اور آئندہ کے لائحہ کے متعلق اہم اعلانات کریں گے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ انہوں نے وزیر اعظم سے کئی بار کہا ہے کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں لیکن انہوں نے کہا کہ جب میری موت لکھی ہوگی تو چلا جاؤں گا۔

دوسری جانب سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں جیل میں بھی ڈالا جا سکتا ہے، لیکن وہ جلد کارکنان کو اسلام آباد آنے کی کال دے گا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان تمام دھمکیوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے پشاور جلسے میں جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved