شہباز شریف وزیراعظم کیسے بنے؟ آصف زرداری کا حیران کن انکشاف

13  اپریل‬‮  2022

سابق صدر آصف علی زرداری نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شہباز شریف کو وزیراعظم بننے کیلئے راضی کیا تھا۔

نجی چینل کیساتھ انٹرویومیں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے انکشاف کیا کہ میں نے مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ایک خفیہ ملاقات کی، اور انہیں وزیراعظم بننے کی پیشکش کی۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے پوچھا کہ میں وزیراعظم کیسے بن سکتا ہوں، تو میں نے بتایا کہ میرے پاس قومی اسمبلی میں 70 ووٹ ہیں، جو آپ کو پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ میں اپنے قائد نواز شریف اور دیگر ساتھیوں کیساتھ مشاورت کر لوں، پھر آپ کو حتمی فیصلے کے متعلق آگاہ کروں گا۔

آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کیلئے میں نے راضی کیا، انہوں نے کہا کہ میری حکومتی اتحادیوں کیساتھ تین سال سے بات چیت چل رہی تھی، اور شہباز شریف کیساتھ بھی یہ سلسلہ جاری تھا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت اتحادیوں سے ہمارا معاہدہ ہوا، اس کے تحت جو مطالبات ہیں، ان کو پورا کروانا میری ذمے داری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان بال ٹیمپرنگ کے بغیر سیاست میں کامیاب نہیں ہوسکتے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved