آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے موجودہ وزیراعظم قیوم نیازی کے استعفیٰ کے بعد حکمران جماعت کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہونے کی صورت میں سردار تنویر الیاس کی کامیابی یقینی نظر آتی ہے، تاہم ذرائع نے بتایا کہ قیوم نیازی نے استعفیٰ دے دیا تو نئے وزیراعظم کے انتخاب میں تحریک انصاف مشکل میں آسکتی ہے۔
ذرائع نے کہا کہ نئے وزیر اعظم کے لیے الیکشن ہوا تو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کا اتحاد اپ سیٹ کر سکتا ہے۔
ایک روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی۔