شہباز شریف کاسی پیک کے متعلق بیان، چین کا ردعمل سامنے آ گیا

13  اپریل‬‮  2022

چین نے وزیراعظم شہبازشریف کے سی پیک کے متعلق بیان پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے وزیراعظم شہباز شریف کے سی پیک کے متعلق بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم نے سی پیک سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے ریمارکس نوٹ کئے ہیں۔ سی پیک پر وزیراعظم شہبازشریف کے ریمارکس کو بہت زیادہ سراہتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سی پیک نے آغاز سے ہی پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سی پیک کی بدولت پاکستان کے عوام کا معیار زندگی بہتر ہوا۔ چین اور پاکستان کو سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کا ملک سی پیک کی اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے پاکستان کے ساتھ کام جاری رکھنے کو تیار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ناظم الامور کی سربراہی میں چینی وفد نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف نے سی پیک کے اعلی معیار کے ترقیاتی منصوبہ جات پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے اور اسے چین پاکستان دوستی و گہری شراکت داری کی علامت بنانے کے اپنی حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے صنعتوں کے قیام، زراعت اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی  کے شعبہ جات میں چین کی طرف سے سرمایہ کاری میں اضافہ کی اہمیت پر زور دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved