حکومت کی تبدیلی کے بعد ورلڈ بینک نے پاکستان کی معاشی ترقی میں کمی کا امکان ظاہر کر دیا

13  اپریل‬‮  2022

عالمی بینک نے ایشیائی ممالک کے متعلق معاشی رپورٹ جاری کی ہے، جس کے مطابق رواں مالی سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 4.3 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

عالمی بینک نے پاکستان کے معاشی اعدادوشمار کی بنیاد پر پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ برس پاکستان میں جی ڈی پی گروتھ 4 فیصد رہے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 5.6 فیصد تھی۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کیلئے انرجی سیکٹرمیں سبسڈی ایک  بڑاچیلنج ہے، خطے کے دیگر ممالک کی نسبت پاکستان میں انرجی سیکٹر میں سبسڈی سب سے زیادہ ہے۔

عالمی بینک کے مطابق رواں برس جنوبی ایشیا میں گروتھ 6.6 فیصد رہنےکا امکان ہے۔ بھارت 8، بنگلہ دیش 6.4 اورمالدیپ کی 7.6 فیصد گروتھ رہے گی۔ علاوہ ازیں نیپال شرح نمو 3.7، بھوٹان 4.4،سری لنکا میں 2.4فیصد رہنے کا امکان ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved