پاکستان کی نو منتخب حکومت کے ساتھ کام کرنے کیلئے پر عزم ہیں،برطانوی ہائی کمشنر

13  اپریل‬‮  2022

پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ ایک دوسرے کے لیے اہم ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر نے مزید کہا کہ وہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی حکومت کے تمام تر تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت کے ساتھ کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے شہباز شریف کو وزیر اعظم پاکستان منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

انہوں نے اپنے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات ہیں۔ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان گہرے مراسم ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved