شہزاد اکبر نے مشیر احتساب کے عہدے سے استعفیٰ دینے کی وجہ بتا دی

13  اپریل‬‮  2022

سابق مشیر احتساب و داخلہ بیرسٹر شہزاد اکبر نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کی وجہ بیان کر دی ہے۔

سابق وزیر اعظم عمران خان کے مشیر شہزاد اکبر نےاپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مشیراحتساب  کے عہدے سے استعفیٰ اس لئے دیا، کیونکہ میں  آرام کرنا چاہتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی  کے اندر اور باہر سے بھی یہ  کہا جا رہا تھا کہ احتساب کا عمل موثر نہیں ہے، اس لئے میں نے بہتر سمجھا کہ اس عہدے سے مستعفی ہو کر  میں واپس اپنے اصل پروفیشن میں جاتا ہوں۔

علاوہ ازیں  شہزاد اکبر کا مجودہ ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے کے بارے میں کہنا تھا کہ ان کو ڈراموں کا بہت شوق ہے یہ ٹک ٹاک بھی بناتے ہیں، ان کی دست درازیوں کی ہم نے حکومت میں رہتے ہوئے بھی مذمت کی تھی۔

یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں شہزاد اکبر نے وزیراعظم کے مشیر احتساب کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد ان کے استعفے کے متعلق مختلف قیاس آرائیاں ہوتی رہی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved