برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے وزیراعظم پاکستان منتخب ہونے پرمیاں محمد شہبازشریف کو مبارکباد دی ہے۔
ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان دیرینہ تعلقات قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے عوام تعلقات کے گہرے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں اور میں پاکستان کے ساتھ مشترکہ دلچسپی کے شعبوں پر مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں۔
Congratulations to @CMShehbaz on his election as Prime Minister of Pakistan. The UK & Pakistan have a longstanding relationship and our people share deep ties. I look forward to working together on areas of shared interest.
— Boris Johnson (@BorisJohnson) April 13, 2022
یاد رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد میاں شہبازشریف پاکستان کے 23 ویں وزیراعظم منتخب ہو گئے ہیں۔