فوج کے خلاف مہم اور خود سے منسوب آڈیو پر سابق آرمی چیف کا ردعمل سامنے آ گیا

13  اپریل‬‮  2022

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے خود سے منسوب آڈیو کلپ کو جعلی قرار دیا ہے۔

جنرل ( ر ) اسلم بیگ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ  سوشل میڈیا پر زیر گردش اور مجھ سے منسوب کی جانے والی آڈیو جعلی اورپاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج میری پہچان ہے، میری شان ہے، فوج کا ایک ایک سپاہی اور ایک ایک افسر میرے لئے قابل احترام ہے۔

سابق آرمی چیف  کا مزید کہنا تھا کہ فوج اور اس کی شان کے خلاف بات کرنا میرے لئے بداخلاقی تصور ہوتی ہے، اس فوج نے مجھے پہچان دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ہماری فوج کے خلاف جو تحریک چل رہی ہے وہ ہمارے دشمنوں کی سازش ہے، فوج کے خلاف دشمنوں کی اس سازش کا حصہ نہ بنو، میں ان مذموم اور بے ہودہ بیانات کی مذمت اور تردید کرتا ہوں۔

جنرل ( ر ) اسلم بیگ  کے آڈیو بیان کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ  آئی ایس پی آرنے بھی کہا ہے کہ سابق آرمی چیف سے منسوب آڈیو کلپ جعلی ہے، آڈیو کلپ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کی مذموم مہم کا حصہ ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved