وزیراعظم کا پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کادورہ ، تاخیر پر انکوائری کا حکم

14  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میڑو بس منصوبے کا جائزہ لیا اورمنصوبے میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ  یہ قوم کا پیسہ ہے التوا کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور موڑ میٹرو بس منصوبے کا اچانک دورہ کیا۔ جہاں وزیراعظم کو چار سال سے زیر التوا منصوبے پر یفنگ دی گئی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے بیان میں کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف صبح 7بجے اسلام آباد میٹرو بس پر جاری کام کا جائزہ لینے پشاور موڑ میٹرو بس پہنچے.

انہوں نے کہا کہ منصوبہ وزیراعظم نواز شریف کے دور میں 2017 میں شروع ہوا2018 میں مکمل ہونا تھا۔پانچ سال کی تاخیر ہوئی اورمنصوبہ شروع نہ ہوا.اسی نالائقی نااہلی کی وجہ سے بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کی رٹ لگائی ہوئی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے وزیراعظم شہباز شریف نے سی ڈی کو ہفتہ 16 اپریل  کو میٹرو بس سروس پشاور روڈ سے ائیرپورٹ تک چلانے کا حکم  دیا۔

وزیراعظم نے بہارکہو اورروات سے پشاورموڑ تک میڑو سروس چلانے اورموٹروے کنکشن کی فیزیبیلٹی فوری بنانے کا حکم بھی دیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved