وزیر اعظم آزاد کشمیر نے 5 وزراء برطرف کر دیے

14  اپریل‬‮  2022

وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی نے 5 وزراء کو برطرف کر دیا۔

ترجمان کے مطابق برطرف ہونے والوں میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس، عبدالماجدخان ، علی شان سونی شامل ہیں ، ان کے علاوہ خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم کو بھی برطرف کیا گیا ہے ۔وزرا کو مس کنڈیکٹ ، بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں کی وجہ سے نکالا گیا ہے ۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر کیخلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تھی جس کے بعد عبدالقیوم نیازی نے چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی تھی ، عمران خان نے وزیر اعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی کو استعفیٰ دینے سے روک دیا تھا اور اب انہوں نے اپنے ہی 5وزرا کو برطرف کر دیا ہے ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved