آرمی چیف نے وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیوں نہ کی؟ وجہ سامنے آ گئی

14  اپریل‬‮  2022

وزیراعظم شہباز شریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے شرکت نہ کرنے کی وجہ سامنے آ گئی ہے۔

آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں سیاست میں مت گھسیٹا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کہ اگر کسی کے پاس فوج کی مداخلت کے ثبوت ہیں تو وہ سامنے لیکر آئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ اس ملک کی مستقبل جمہوریت کے ساتھ وابستہ ہے، آئندہ ملک میں کبھی مارشل لاء نہیں لگے گا۔

ایک صحافی نے ڈی جی آئی ایس پی آرسے سوال کیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شہبازشریف کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیوں نہیں کی؟

اس کے جواب میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف کی اس روز طبیعت خراب تھی، وہ آفس بھی نہیں آئے تھے، اسی لئے وہ وزیراعظم کی تقریب حلف برداری میں شریک نہیں ہوئے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved