پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ سے بڑا فیصلہ آ گیا

14  اپریل‬‮  2022

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا 30 روز میں فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کاتحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے فارن فنڈنگ کیس کا ریکارڈ اکبر ایس بابر کو دینے سے روکنےکی پاکستان تحریک انصاف  کی درخواست بھی مسترد کردی۔ علاوہ ازیں  اکبر ایس بابر کو ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس کی کارروائی سے الگ کرنےکی پی ٹی آئی کی درخواست بھی مسترد کردی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کی اکبر ایس بابر کے خلاف درخواست خارج کرتے ہوئے  الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا تھا، الیکشن کمیشن نے 25 جنوری اور 31 جنوری کو پی ٹی آئی کی دائر درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

یادرہے کہ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014ء سے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved