ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس پر پیپلز پارٹی کا موقف سامنے آ گیا ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہےکہ فوج کے ترجمان نے عمران خان کے گمراہ کن بیانئے کا پول کھول دیا ہے۔ اپنے بیان میں سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا کہ فوج کے ترجمان نے بیرونی سازش اور اڈے مانگنے کو جھوٹ اور ذہنی اختراع قرار دیا۔
سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھرکا کہنا تھا کہ عمران خان کارکردگی تو دکھا نہ سکے، عوام کو ایک جھوٹے فریب میں پھنسانے میں لگ گئے، عمران کا امریکہ مخالف بیانیہ بھی پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری کی طرح نکلا۔
یاد رہے کہ آج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے میں سازش کا کوئی ذکر نہیں ہے۔