الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا

14  اپریل‬‮  2022

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کیلئے  کاغذات نامزدگی 21 اپریل سے 25 اپریل تک جمع کرائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ  پڑتال 27 اپریل سے 9 مئی تک ہوگی۔

کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 10 سے 12 مئی تک دائر کی جائیں گی، اپیلیں 14 مئی تک نمٹائی جائیں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی 19 مئی تک واپس لئے جا سکیں گے، انتخابی نشان 20 مئی کو الاٹ کئے جائیں گے۔

پنجاب میں پہلے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات 9 جون کو ہوں گے۔

پہلے مرحلے میں ڈی جی خان ، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، خانیوال، ویہاڑی، بہاولپور، ساہیوال،  ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، سیالکوٹ، خوشاب، سیالکوٹ، حافظ آباد، منڈی بہاؤلدین، جہلم اور اٹک میں انتخابات ہوں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved