عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آ گئیں

14  اپریل‬‮  2022

بالی وڈ کی مشہور جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کی خبروں کے باعث  کافی عرصہ میڈیا کی زینت بننے کے بعد آج دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

رنبیرکپور کی کزنز کرینہ کرشمہ کپور کو بھی شادی کی تقریب کیلئے جاتے دیکھا گیا، ویڈیو میں کرینہ نے سلور رنگ کا لہنگا پہنا جب کہ کرشمہ کپور نے زرد رنگ کی پشواز کا انتخاب کیا۔

آج ٹوئٹر پر عالیہ اور رنبیر کی شادی کا ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا، اور بالی وڈ ستاروں سمیت دیگر شخصیات نے انہیں شادی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

شادی  کی تقریبات کے بعد تصاویر عالیہ بھٹ نے خود اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ  پر شیئر کر دی ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved