ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس، بلاول بھٹو بھی میدان میں آ گئے

14  اپریل‬‮  2022

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی پریس کانفرنس پر رد عمل سامنے آگیا ہے۔

اپنے بیان میں بلاول بھٹو  کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آرکی پریس کانفرنس جمہوریت کیلئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے، جمہوریت اور آئین و قانون کی پاسداری کرنا نہ صرف اداروں بلکہ ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔

بلاول کا کہنا تھا کہ پاکستان کے تمام مسائل کا حل جمہوریت، جمہوریت اور مزید جمہوریت ہے، اگر ہم اسی راستے پر چلتے رہے تو کوئی پاکستان کی ترقی نہیں روک سکتا۔

یاد رہے کہ آج پریس کانفرنس میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ فوج کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں، ہمیں ان معاملات میں نہ گھسیٹا جائے۔ انہوں نے کہ ملک کا مستقبل صرف جمہوریت ہے، آئندہ مارشل لاء نہیں لگے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved