پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کی بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلنے کی پرانی ویڈیو پران کی سابق بیوی جمائما گولڈاسمتھ کا ردعمل سامنے آگیا۔
تفصہلات کے مطابق ایک صارف نے عمران خان کی اپنے بیٹوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے پرانی ویڈیو جمائما کوٹیگ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ لوگوں کوایک بار پھرساتھ دیکھنا چاہتے ہیں۔
We want to see uh again together @Jemima_Khan pic.twitter.com/imCmk6MRd8
— مہر عاشر (@meharAsher6) April 6, 2022
جمائما نے ویڈیو پرپسندیدگی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت سوئٹ ہے۔
ویڈیو میں عمران خان بیٹوں ساتھ کرکٹ کھیلنے کے دوران وکٹوں کے پیچھے کیپنگ کرتے نظرآرہے ہیں۔
سابق وزیراعظم عمران خان اورجمائما کے 2بیٹے سلیمان اورقاسم لندن میں زیرتعلیم ہیں اوراپنی والدہ کے ساتھ رہتے ہیں۔