پاکستان میں آج بھی سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں 350 روپے کے اضافے کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت ایک لاکھ 30 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 300 روپے کے اضافے کے بعد ایک لاکھ 12 ہزار 54 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے اضافے کے بعد 1978 ڈالر پرپہنچ گئی ہے۔