وزیراعظم شہناز شریف سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے ملاقات کی ہے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): وزیراعظم میاں شہباز شریف سے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے جمعرات کو یہاں ملاقات کی ،وزیر اعظم میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم کو وزرات عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔
وزیراعظم نے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کا حکومت کی تشکیل میں تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو درپیش مسائل کے حل کیلئے خدا سے دعا گو ہیں۔مشاورت اور باہمی تعاون سے پاکستان کی بہتری کیلئے کام کرنا ہمارا اولین مقصد ہے۔