آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس کی ملاقات

14  اپریل‬‮  2022

چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ہنگری کے سفیر بیلا فازیکاس نے جمعرات کے روزجی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق  ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی مجموعی صورتحال اور دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ہنگری کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور پر ہم آہنگی پر مبنی ہیں۔ معزز مہمان نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات کے لیے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved