میاں محمد شہباز شریف نے امید ظاہر کی ہے کہ دوست ممالک سے بیل آوٹ پیکج کا تعاون ہوتا ہے تو اچھا ہے ۔
وزیراعظم ہاؤس میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ ایک آدھ دن میں وفاقی کابینہ کی تشکیل کا پہلا مرحلہ مکمل ہو جائے گا، آئینی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے میٹنگز،بریفنگز لے رہے ہیں، خزانہ، توانائی اور پٹرولیم پر بریفنگ لی ہے، بہت گھمبیر صورتحال ہے۔
میاں محمد شہباز شریف نے امید چین اور سعودی عرب سے بیل آؤٹ پیکج کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہمارے ساتھ تعاون ہوتا ہے تو اچھا ہے ورنہ ہم بھیک کسی سے نہیں مانگیں گے، سابق حکمرانوں نے چینیوں کی دل آزاری کی اور ان کے دلوں پر نشتر لگائے۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل سکیورٹی کمیٹی کا اجلاس بلا کر امریکا میں سابق سفیرجو آج کل پاکستان میں ہیں انہیں بھی بلائیں گے، ہماری حکومت آنے پرعالمی ردعمل بہت حوصلہ افزاء ہے۔