ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 17028.1 ملین ڈالر ہوگئے۔
اسلام آباد – (اے پی پی): سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعلامیہ کے مطابق 8 اپریل 2022ء کو ملک کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 17028.1 ملین ڈالر ریکارڈ کئے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 10849.6 ملین ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 6178.5 ملین ڈالر تھے۔ اس طرح ملک میں زرمبادلہ کل ذخائر 17028.1ملین امریکی ڈالر ہو گئے ہیں۔
واضح رہے کہ 8 اپریل 2022ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ایس بی پی کے ذخائر میں 470 ملین ڈالرکمی واقع ہوئی جس کے بعد مرکزی بینک کے پاس زرمبادلہ کے مجموعی ڈخائر کا حجم 1028.1 ملین ڈالر تک پہنچ گیا۔