وزیراعظم شہباز شریف نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کو آج افطار پر بلالیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پی ڈی ایم جماعتوں کے سربراہوں کے علاوہ پیپلز پارٹی اور اے این پی قائدین کو آج افطار پر بلایا ہے، افطار ڈنر وزیراعظم ہاؤس میں ہو گا۔حکومتی ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف اتحادیوں سے مشاورت کے بعد کابینہ کو حتمی شکل دیں گے، کابینہ کے ناموں کا اعلان آج رات تک متوقع ہے۔
وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی، مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں ن لیگ سے 12، پیپلز پارٹی سے 7، بی اے پی، بی این پی مینگل اور ایم کیو ایم کو دو دو وزارتیں دیے جانے کا امکان ہے۔