بلاول بھٹو کی مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےجمعیت علمائے اسلام (ف)  اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ  پر ملاقات کی۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی صحت سے متعلق خیریت دریافت کی۔

اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے ملک میں بڑھتی مہنگائی پر تشویش کا اظہار کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ بزرگ سیاست دان ہیں، تین نسلوں سے ہمارا رشتہ ہے، پارلیمان کے ذریعے ہی حکومت کی پالیسیوں کو ناکام بنایا جاسکتا ہے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور احتساب کے حوالے سے قوانین پر پارلیمان میں مشترکہ لائحہ عمل مزید کامیابیوں کا سبب بن سکتا ہے۔ حکومت کی پارلیمنٹ میں پے درپے شکستوں پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی بڑی کامیابیاں ہیں۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی اور قمر زمان کائرہ جبکہ مولانا فضل الرحمان کے ہمراہ مولانا اسعد محمود اور مولانا صلاح الدین ایوبی ملاقات میں موجود تھے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved