نشے کے عادی شخص نے فائرنگ کرکے ماں باپ، بہن، بھانجے اور ساس کو قتل کر دیا

15  اپریل‬‮  2022

لاہور کے علاقے کالج روڈ پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔

لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں امیر چوک پر ایک گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوئے، زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عابد نے اپنے اہل خانہ اور سسرالی رشتے داروں پر فائرنگ کی، ملزم کی فائرنگ سے اس کے والدہ، والد، بہن اور بھانجہ موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا بتانا ہے کہ ملزم نے اپنی ساس کو بھی قتل کیا، ملزم عابد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved