عدالت نے آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کا انتخاب روک دیا

15  اپریل‬‮  2022

عدالت نے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کالعدم قرار دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی عدالت عالیہ کے  جسٹس شاہد بہار اور جسٹس سردار اعجاز نے فیصلہ سناتے ہوئے اسپیکر آزاد کشمیر کے اقدامات کو غلط قرار دے دیا اور وزیراعظم آزاد کشمیر کا کا انتخاب کالعدم قرار دے دیا۔عدالت نے پیر تک آزاد کشمیر اسمبلی کے قائد ایوان کے انتخاب پیر تک روکنے کا حکم جاری کر دیا، اور اسپیکر کی آج کے روز قاعدہ معطل کر کے وزیراعظم کے انتخاب کی کارروائی کو کالعدم قرار دے دیا۔

قبل ازیں وزیراعظم کے انتخاب کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا تھا جس میں کہا گیا کہ وزارت عظمیٰ کے امیدوارپونے 3 بجے تک کاغذات نامزدگی جمع کروائیں جبکہ وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ساڑھے 4 بجے کا وقت دیا گیا۔پی ٹی آئی کے تنویرالیاس کی جانب سے کاغذات جمع کروائے گئے جبکہ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے ابھی تک کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے گئے۔آزاد کشمیرکے وزیراعظم سردارعبدالقیوم نیازی کے خلاف اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع ہے جس پرووٹنگ کے لیے آج اجلاس بلایا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved