عمران خان کے جلسوں سے اپوزیشن پریشان ہے،ہارس ٹریدنگ سے پنجاب میں جیتنا ناممکن ہے،پرویز الٰہی

15  اپریل‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ عوام تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ  کھڑی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے رکن قومی  اسمبلی ریاض فتیانہ کی ملاقات ہوئی ہے۔  ملاقات میں سیاسی صورتحال  اور وزیراعلی پنجاب کے انتخاب کے بارے میں بات چیت کی گئی

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی نے کہا کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ ق متحد ہوکر وزیراعلی کا الیکشن لڑ رہی  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ارکان اسمبلی سے مکمل رابطے میں ہیں، عوام  تحریک انصاف اورعمران خان کے ساتھ  کھڑے ہیں۔  چوہدری پرویز الہی نے کہا کہ عمران خان کے جلسوں نے سیاسی مخالفین میں پریشانی کی لہر پیدا کردی ہے، مسلم لیگ ن کا ہارس ٹریڈنگ سے پنجاب میں جیتنے کا خواب کبھی پورانہیں ہوگا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ چھانگا مانگا کی سیاست کرنے والے آج بھی اسی روش پر قائم ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لئے اپنے ارکان اسمبلی پر پورا اعتماد ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved