پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف کے نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے۔
اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے دیے گئے مقررہ وقت تک صرف راجہ پرویز اشرف نے ہی کاغذات جمع کروائے ہیں ۔سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے تجویز اور تائید کنندہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر تھے۔اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا وقت ختم ہو چکا ہے۔ذرائع قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کا کہنا ہے کہ راجہ پرویز اشرف بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہو سکتےہیں ،دوسری جانب قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے اجلاس 22 اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے ۔
دوسری جانب، وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادیوں کو آج افطار ڈنر پر مدعو کیا ہے جس میں وفاقی کابینہ کا حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ افطار ڈنر میں تمام اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کے لیے قائم خصوصی کمیٹی نے اپنی رپورٹ وزیراعظم شہباز شریف کو پیش کردی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کو 13، پیپلزپارٹی کو 10 اور جے یو آئی ف کو 3 وزارتیں دینے کا فیصلہ ہوا ہے۔