عمران خان توشہ خانہ کیس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگئے

15  اپریل‬‮  2022

عمران خان  توشہ خانہ کیس پر مریم نواز کا ردعمل سامنے آگئے  ۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اصل کہانی یہ نہیں ہے کہ عمران خان نے گھڑی اور ہار پہلے خریدے، پھر بیچ دیے بلکہ اصل کہانی یہ ہے کہ عمران نے گھڑی اور ہار کتنے میں حکومت سے خریدے؟ اور کتنے میں بیچ دیے؟

انہوں نے یہ بات سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر جاری کردہ اپنے بیان میں کہی ہے۔

ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے استفسار کیا ہے کہ وہ تحائف خریدنے کے لیے اس کے پاس پیسے کہاں سے آئے؟ کیونکہ وزیراعظم کی تنخواہ کے علاوہ اس کا کوئی ذریعہ آمدن نہیں ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعظم ہاؤس میں سینیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ میں تصدیق کر سکتا ہوں کہ عمران خان نے توشہ خانے سے تحائف لے کر بیرون ملک فروخت کیے ہیں۔

وزیراعظم نے بیچے گئے تحائف کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان نے یہ تحائف 14 کروڑ روپے میں دبئی میں فروخت کیے، قیمتی تحائف میں ڈائمنڈ جیولری، بریسلٹ، گھڑیاں اور سیٹ شامل ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved