آرٹسٹ نے بابر اعظم کو بھارتی دلہا کے روپ میں دکھا دیا، ویڈیو وائرل

15  اپریل‬‮  2022

آرٹسٹ نے بابر اعظم کو بھارتی دلہا کے روپ میں دکھا دیا، جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم جو اس وقت دنیائے کرکٹ پر راج کررہے ہیں ان کے مداح انہیں جلد دلہا بنتے دیکھنا چاہتے ہیں لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹر کی جانب سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

تاہم پاکستان سے تعلق رکھنے والے  ایک ڈرائنگ آرٹسٹ نے بابر کے مداحوں کی یہ خواہش پوری کردی ہے۔

جی ہاں انسٹاگرام پر آکاش ننجانی نامی صارف نے اپنے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو اپلوڈ کی  جس میں انہوں نے  پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا دلہے کے روپ میں ایک شاندار اسکیچ بنایا۔

ویڈیو میں دیکھا گیا جاسکتا ہے کہ آرٹسٹ نے بابر کا ایک بھارتی دلہے کے روپ میں ان کا لال رنگ کی پینسل سے  اسکیچ بنایا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved