کراچی سمیت سندھ بھر میں لمپی اسکن ڈیزز کی صورت حال ابتر ہے، صوبے میں وائرس سے متاثرہ جانوروں کی تعداد 36 ہزار سے تجاوز کرگئی ۔
تفصیلات کے مطابق حکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق اب تک428 گائےلمپی وائرس سے مرچکیں ہیں جبکہ گزشتہ 5 روز میں 50 سے زائد گائے ہلاک ہوئیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کا کہنا ہے کہ صوبے میں 90 لاکھ سے زائد گائے موجود ہیں ۔اب تک 5 لاکھ 70 ہزار 208 گائیں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 348 گائےلمپی وائرس کا شکار ہوئیں ہیں۔
محکمہ لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق سب سے زیادہ کیسز 18 ہزار 189 کیسز کراچی میں رپورٹ ہوئے جبکہ سب سے زیادہ ہلاکتیں 55 بھی کراچی میں ہوئیں۔
اس کے علاوہ 54 تھانا بولا خان ، ٹھٹھہ اور جامشورو میں 46،46 گائیں لپمی وائرس کہ وجی سے مرچکی ہیں۔