کسے کون سی وزارت ملنے والی ہے،شہباز شریف کی ممکنہ کابینہ کے نام سامنے آ گئے

15  اپریل‬‮  2022

نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ کے نام سامنےآ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیر خارجہ جبکہ مریم اورنگزیب وفاقی وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے۔ مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناءاللہ کا نام وفاقی وزیرداخلہ یا وفاقی وزیر قانون کیلئے زیر غور ہے۔

اگر بلاول بھٹو نے وزیر خارجہ بننے پر آمادگی ظاہر نہ کی تو شیری رحمن اور حنا ربانی کھر کے نام پر غور کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں شیری رحمن کا نام امریکہ میں پاکستان کے سفیر کیلئے بھی زیر غور ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف، سعد رفيق، احسن اقبال، خرم دستگیر، برجیس طاہر اور اياز صادق بھی وفاقی کابينہ کا حصہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ایاز صادق کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، رانا تنویر کو وزارت دفاعی پیداوار جبکہ خواجہ آصف کو وزیر دفاع بنانے کا امکان ہے، مفتاح اسماعیل کو پارلیمنٹ میں نہ ہونے کے باعث مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔

طارق بشیر چیمہ کو ان کی پرانی وزارت ہاؤسنگ دی جائے گی، جبکہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو بھی وفاقی  وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور نوید قمر بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ علاوہ ازیں جے یو آئی کو 3، ایم کیو ایم کو 2، بی اے پی اور بی این پی کو بھی وزارت دی جائے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved