افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد کی ضرورت ہے، آرمی چیف

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے افغانستان میں انسانی بحران سے نمٹنے کیلئے عالمی اتحاد کی ضرورت  اورافغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے ملاقات کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جب کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پربھی بات چیت ہوئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان دوطرفہ روابط کی روایت کو برقرار رکھنے اور امریکا کے ساتھ طویل المدتی اور ملٹی ڈومین پائیدار تعلقات کا خواہاں ہے، آرمی چیف نے انسانی بحران سے بچنے اور افغان عوام کی معاشی ترقی کے لیے مربوط کوششوں کی ضرورت پر زوردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق تھامس ویسٹ نے افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں، علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا، اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved