وزیراعظم سے ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں کی ملاقات

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

افغانستان پر ٹرائیکا پلس کے خصوصی نمائندوں کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم  نے  پورے خطے کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں چین، روس، امریکا اور پاکستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے۔اس موقع پر وزیراعظم نے خطے کی سلامتی و خوشحالی کے لیے افغانستان میں امن و استحکام کی اہمیت پر زور دیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ افغانستان کا کوئی فوجی حل نہیں ہے، پاکستان نے ایک جامع سیاسی تصفیے کی حمایت کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے عالمی برادری افغانستان کی صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے گی۔ملاقات کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شمولیت، انسانی حقوق کے احترام کے اقدامات پر زور دیا۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ عالمی برادری افغان عوام کی مشکلات کو کم کرنے میں مدد کے لیے منجمد اثاثوں کی رہائی سمیت فوری اقدامات کرے، امید ہے عالمی برادری صورتحال کی سنگینی کو تسلیم کرے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved