اپوزیشن جماعتوں کا ٹولہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے، فواد چوہدری

12  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت بڑھ رہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ٹولہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے اور اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر نہیں۔  

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کا ٹولہ ذاتی مفادات کی جنگ لڑ رہا ہے، اپوزیشن کے پاس کوئی لیڈر نہیں، ساری اپوزیشن تھکے ہوئے پہلوانوں پر مشتمل ہے، ان کو طاقت کی گولیوں کی ضرورت ہے، کھڑے ہوتے ہیں تو گر جاتے ہیں، بلاول کو کیا پتا پاکستان کی سیاست کیا ہے، بلاول بھٹو کو لاڑکانہ کا گلیوں کا بھی نہیں پتا۔

عمران خان واحد وفاق کے لیڈر ہیں

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم وفاق کے مفاد کو سامنے رکھتے ہیں، صوبائی اور فرقہ واریت کی بات نہیں کرتے ہیں، اپوزیشن کو تحفظات ہیں تو اپنا متبادل بتائے، انتخابی اصلاحات کے معاملے کو آگے لیکر چلیں گے اور اس کے لیے اسپیکرانتخابی اصلاحات پر اپوزیشن سے رابطے میں ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ کورکمیٹی نے مختصرنوٹس پر عدالت پیشی پر وزیراعظم کی پذیرائی کی، نوازشریف کو عدالت نے بلایا تو وہ جتھہ لیکر پہنچ گئے تھے جب کہ ہم الیکشن کمیشن کو بھی ساتھ لیکر چلنا چاہتے ہیں۔

اجلاس کا ایجنڈ

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس میں ارکان کو اعتماد میں لیا گیا، اجلاس کا سب سے اہم ایجنڈا پر قابو پانا تھا، پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر ہے، مہنگائی کی وجہ سے امریکا جیسا ملک بھی شدید دباؤ میں ہے، احساس اور دیگر فلاحی پروگراموں میں بہت بڑا اضافہ کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ دیگر ملکوں کے برعکس پاکستان کی معیشت بڑھ رہی ہے، کئی شعبوں کی آمدن میں خاطرخواہ اضافہ ہوا ہے، کہتے ہیں بجلی مہنگی ہو گئی ہے لیکن اس کی کھپت بڑھ گئی ہے، کہتے ہیں پٹرول مہنگا ہو گیا ہے لیکن اس کی کھپت 26فیصد بڑھ گئی ہے، گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی فروخت میں اضافہ ہوا ہے، مزدوروں اور دکانداروں کی آمدن میں اضافہ ہوا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved