قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ڈپٹی اسپیکرقاسم سوری کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرووٹنگ ہونی تھیں، قاسم سوری نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا استعفیٰ سیکریٹری قومی اسمبلی کے دفتر کو موصول ہو گیا ہے۔واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد پر آج ووٹنگ ہونی تھی، اس سلسلے میں قومی اسمبلی کا اجلاس آج 12 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں سابق اسپیکر اور پینل آف چیئرمین ایاز صادق کی زیرِ صدارت ہونا تھا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر بھی اپنے عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں۔